BREAKINGSPORTS

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی 20 ٹاکرے میں کتنے ریکارڈ بنے ؟

سپر لیڈ نیوز ، واشنگٹن ڈی سی ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی 20 ٹاکرے میں کتنے ریکارڈ بنے ؟سوشل  میڈیا پر جاری تبصروں میں شائقین نے میچ کو یادگار قرار دےد یا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  پاکستان نے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا کو زیر کرلیا۔ دھواں دار سنچری داغنے والے بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ میچ میں پہلا ریکارڈ  پاکستان کیجانب سے سب سے بڑی  اوپننگ شراکت داری کا بنا۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی نے 197 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ یہ پاکستان کی سب سے بڑی شراکت داری ہونے کے ساتھ دنیا کی چوتھی بڑی پارٹنر شپ تھی ۔

بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پہلی سنچری 49 گیندوں پر داغی جو کسی بھی پاکستانی کی مختصر فارمیٹ میں تیز ترین سنچری ہے ۔ 122 رنز کسی بھی پاکستانی کا ٹی ٹوینٹی  انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ انفرادی سکور ہے۔ اسی طرح بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں سنچری سکور کرنے والے پاکستان کے پہلے کپتان بھی بن گئے۔ پاکستان نے پہلی بار مختصر فارمیٹ میں 200 یا زائد رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیااس طرح یہ بھی ریکارڈ بن گیا۔

Related Articles

Back to top button