سپر لیڈنیوز، اسلام آباد۔ زمبابوے سے ایک میچ ہارنے پر اتنا شور کیوں ؟دوسرا ٹی ٹوینٹی ہارنے پر کرکٹ کے تمام بڑے پھٹ پڑے ۔ قومی ٹیم کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کی ہار نے سابق کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو بھی مایوس کردیا۔ سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کو اتنی کمزور ٹیم سے نہیں ہارنا چاہیے تھا۔ سلیکٹرز نے ناتجربہ بلے بازوں کو سلیکٹ کیا۔ اسی وجہ سے بڑی شکست ہوئی ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے مطابق مشکل وکٹ پر بلے بازوں کو احتیاط سے کھیلنا چاہیے تھا۔ یہ شکست قومی ٹیم کے لیے شرم کا مقام ہے۔ رمیز راجہ نے بھی گرین شرٹس کو آڑھے ہاتھوں لیااور کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کا سیاہ دن تھا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی کھلاڑیوں پر خوب تنقید کی اور آصف علی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اس حوالے سے سپورٹس تجزیہ کار اجمل میاں نے سپر لیڈ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کا کوئی اعتبارہی نہیں ۔ ٹیم میں کچھ عرصہ قبل سے مستقل مزاجی نظر آرہی تھی ۔ مگر لوگ شاید بھول گئے کہ یہ ٹیم پاکستان ہے جو سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اس لئے زمبابوے سے ایک میچ ہارنے پر اتنا شور کیوں ؟