SPORTS

کھلاڑیوں کو دانت کاٹنے والا لوئس لالیگا ٹائٹل جیت کر رو پڑا

وقت اشاعت :24مئی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ کھلاڑیوں کو دانت کاٹنے  والا لوئس لالیگا ٹائٹل جیت کر رو پڑا ۔اتلیٹیکو میڈرڈ کے سٹرائیکر لوئس سواریز  نے لا لیگا ٹائٹل جیتنے پر روتے ہوئے میدان میں بیٹھ کر ہی اہل خانہ کو ویڈیو کال کی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اتلیٹیکو میڈرڈ نے لالیگا کا ٹائٹل جیت لیا۔ سپینش فٹبال لیگ کے   فائنل میچ میں ریال ویلا ڈولڈ کودو ایک سے پچھاڑ دیا۔ کلب نے 86 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ۔ سٹرائیکر لوئس سواریز لا لیگا ٹائٹل جیتنے پر آبدیدہ ہوگئے۔ یوروگوائے کے فٹبالر نے اپنی فیملی کو ویڈیو کال کے ذریعے خوشخبری سنائی۔  واضح رہے کہ سواریز کو بارسلونا نے عمر رسیدہ ہونے کے باعث ٹیم سے نکال دیا تھا۔ لیکن انہوں نے اتلیٹیکو میڈرڈ کو ٹائٹل جتانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آخری میچ میں لوئس سواریز نے فیصلہ کن گول کیا اور ٹیم کو فتح دلا دی ۔ میچ جیتنے کے بعد وہ فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔ ان کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سب نے سٹار کھلاڑی کے جذبے کی تعریف کی۔

ماضی میں لوئس سواریز حریف کھلاڑیوں کو دانت کاٹنے کے باعث خاصی تنقید کی زد میں رہے ہیں ۔ 2010میں انہوں نے اجاکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے پی ایس وی کے کھلاڑی کو کاٹ لیا۔ جس کے بعد ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کر دیا۔ لوئس کو  سات میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ دو سال بعد ہی لیورپول کی طرف سے کھیلتے ہوئے چیلسی کے پلیئر کو بازو پر کاٹ لیا  جس پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح 2014 کے ورلڈ کپ میں بھی وہ اطالوی کھلاڑی کو کاٹ چکے ہیں۔ اس واقعے کے بعد انہیں چار ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

Back to top button