SPORTS

فرنچ اوپن جمہوریہ چیک کی باربورا کے نام

وقت اشاعت :13جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خواتین فائنل جمہوریہ چیک کی باربورا نے جیت لیا۔ سال کےدوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں جمہوریہ چیک کی کھلاڑی کا مقابلہ روس کی اناستاسیا کیساتھ ہوا۔

باربورا نے تیسرا سیٹ جیت کر فیصلہ کن برتری سمیٹی۔فوٹو کریڈٹ:اے ایف پی

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  دونوں پلیئرز  پہلی بار گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی تھیں۔ باربورا نے پہلے سیٹ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے با آسانی چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔  روسی پلیئر نے کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کرلیا۔  تیسرے سیٹ میں ایک بار قسمت چیک ریپبلک کی کھلاڑی  پر مہربان رہی۔  اس بار انہوں نے چھ چار سے فتح سمیٹ کر پہلی بار گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

Related Articles

Back to top button