SPORTS

رونالڈو نے کوکا کولا کو 4ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا،پوگباکا بھی بیئر کمپنی کو جھٹکا

وقت اشاعت :18جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ رونالڈو نے کوکا کولا کو 4ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا،پوگباکا بھی بیئر کمپنی کو جھٹکا لگا دیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پیر کو میچ سے قبل پریس کانفرنس کے لئے آنے والے پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیا نو رونالڈو نے اچھا سامنے پڑی کوکا کولا کمپنی کی بوتلیں ہٹا دیں اور پاس ہی پڑی پانی کی بوتلیں اس کی جگہ رکھ دیں جس کی وجہ سے مارکیٹنگ کی دنیا میں بھونچال آگیا۔ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور کوکا کولا کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی جس سے کوکا کولا کو 4ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

دلچسپ امر یہ  ہے کہ جس کمپنی کی پانی کی بوتل کوکا کولا کی جگہ رکھی اس کے شیئرز میں استحکام دیکھنے میں آیا۔  ابھی اسی پر بحث جاری تھی کہ گزشتہ روز مسلم فٹبالر فرانس کے مڈ فیلڈر پوگبا نے پریس کانفرنس کے دوران سامنے پڑی بیئر کی بوتل ہٹا دی ۔ وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بیئر کمپنی کے بھی شیئرز گر گئے اور صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں ۔ یوں بیئر کمپنی کو بھی بھاری خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

فیفا کو اپنی کمائی  کی فکر لاحق ہو گئی

  کھلاڑیوں کے اس طرح کے طرز عمل پر فیفا کو اپنی کمائی کی فکر پڑ گئی ۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم نے فورا ایک سرکلر جاری کر دیا جس میں کھلاڑیوں کو وارننگ دی گئی کہ اشتہاری کمپنیاں ہمارے لئے بہت اہم ہیں ۔ ان کے سپانسرز سے کھیل کے فروغ کے لئےا قدامات ہوتے ہیں اس لئے کوئی کھلاڑی سپانسرز سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے ۔ فیفا کے مطابق اگر دوبارہ ایسی حرکت ہوئی تو کھلاڑیوں کے بجائے ٹیم مینجمنٹ کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے ۔  

ایسے واقعات کے بعد یہ بھی بحث چھڑ گئی کہ ایک سٹار کھلاڑی میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ اپنے طرز عمل سے کسی بھی کمپنی کو بھاری نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

Related Articles

Back to top button