SUPER EXCLUSIVESUPER LEADS

پاکستان میں اچھے طالبان کے بعد سلجھے ہوئے طالبان کی منطق پیش

وقت اشاعت :12جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ پاکستان میں اچھے طالبان کے بعد سلجھے ہوئے طالبان کی منطق پیش ، نیامتنازع بیان شیخ رشید نے جاری کیا ہے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں اچھے طالبان کے بعد سلجھے ہوئے طالبان کی منطق پیش کر دی گئی ہے ۔ تازہ بیان وزیر داخلہ کی جانب سے سامنے آیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں سلجھے ہوئے طالبان طاقت پکڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا کے بعد سیاست بدلنے والی ہے ۔  افغان طالبان اب بہت سلجھے ہوئے لوگ ہیں اور یہ بندوق سے فیصلہ کرنے والے طالبان نہیں ۔ طالبان کو سلجھے ہوئے قرار دینے کے بعد وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی اڈہ نہیں دے گا۔

شیخ رشید کے ‘سلجھے’ ہوئے طالبان کی بڑھتی پیش قدمی

وزیر داخلہ کے بیان کے برعکس افغان طالبان نے اپنی پیش قدمی تیز کر دی ہے ۔ آخر شیخ رشید کو طالبان کی  حمایت یا خوشامد  کی ضرورت ہی کیوں پیش آئی ؟ اس حوالے سے دی سپر لیڈ ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ، افغان امور کے ماہر ڈاکٹر خورشید انور نے کہا کہ طالبان کو سلجھا ہوا قرار دینا ایک لطیفے سے کم نہیں ۔ افغان طالبان تیزی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان کی رفتار اور طاقت میں کوئی کمی نہیں آرہی ۔

افغان طالبان ایک مضبوط فورس بن چکی ہے ۔ ان میں بظاہر کوئی بڑا دھڑا نہیں ۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل ذاد اس وقت دوحا میں موجود ہیں ۔ طالبان کے نمائندے مذاکرات کے لئے موجود ہیں مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مذاکرات کےساتھ ساتھ طالبان کی پیش قدمی بھی بڑھتی جارہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر شیخ رشید کو لگتا ہے کہ طالبان کا ایک دھڑا سلجھا ہوا ہے اور ہتھیار اٹھانے پر یقین نہیں رکھتا تو ان کی نشاندہی کی جانی چاہیے ۔

Related Articles

Back to top button