دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی پر جادو ٹونے کا سہارا لینے کا الزام ، مریم نواز کی نام لئے بغیر خاتون اول پر کڑی تنقید ، عمران خان کو بھی ریڈار میں رکھا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ایون فیلڈ نظر ثانی کیس میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ ملک میں اہم تعیناتیاں جادو ٹونے سے کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر حکومت اور فوج کے تنازع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کب کیا کرناہے وقت جنات سیٹ کرتے ہیں ۔
عمران خان جادو اور جنات سے ملک چلا رہے ہیں ۔ ہر تعیناتی کےلئے چلہ کشی ہوتی ہے یا طوطا فال نکالی جاتی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ اگر ان کا جنتر منتر اتنا ہی کامیاب ہے تو اس جنتر منتر کو پیٹرول اور آٹا سستاکرنے کےلئے کیوں استعمال نہیں کرتے ؟
انہوں نے کہا کہ شیر کی کھال پہننےسےکوئی شیرنہیں بن جاتا۔عمران خان اب نواز شریف کی طرح ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے کی کوشش نہ کریں ۔ یہ کبھی نواز شریف نہیں بن سکتے ۔ موجودہ وزیراعظم عوام کا منتخب کردہ نہیں ۔ خان صاحب آ پ کو پاکستان کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کا جواب دینا پڑیگا۔عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیا جائے گا۔