SUPER LEADS

پہلے عسکریت پسند قرار دیا،پھر سیاسی جماعت مان لیا، حکومت کا بڑا یوٹرن ، کالعدم ٹی ایل پی سے نیا معاہدہ کرلیا، وزیراعظم کے چند تحفظات برقرار

وقت اشاعت :1نومبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔  کل عسکریت پسند قرار دیا، آج سیاسی  جماعت مان لیا، حکومت کا بڑا یوٹرن ، کالعدم ٹی ایل پی سے نیا معاہدہ کرلیا، وزیراعظم کے چند تحفظات برقرار،معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کالعدم جماعت کو عسکریت پسند قرار دینے کے بعد حکومت نے آخر کار دیگر بریلوی مذہبی حلقوں کے شدید دباؤ کے بعد یوٹرن لے لیا ۔ نہ چاہتے ہوئے بھی  معاہدہ کرلیا گیا۔ نئے معاہدے کے نکات کے مطابق کالعدم  ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے ۔ مذہبی جماعت آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرےگی۔تنظیم آئندہ بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شامل ہوگی ۔ معاہدے کے مطابق حکومت ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کا فیصلہ واپس لے گی۔  دھرنے کے شرکا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔  معاہدے پر عمل درآمد کےلیے فریقین کی کمیٹی تشکیل  دے دی گئی جس کے وزیر مملکت علی محمد خان  کمیٹی کے سربراہ ہیں ۔ کمیٹی نے تحریک لبیک کے نمائندوں سے مذاکرات کئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اب بھی مذاکرات پر تحفظات برقرار ہیں ۔ عمران خان سعد رضوی کو رہا نہیں کرنا چاہتے اس سلسلے میں انہوں نے عدالتوں کو معاملہ حل کرنے کا کہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق علما نے وزرا کے بیانات پر بھی سخت ردعمل دیا ہے جس کے بعد فواد چودھری اور شیخ رشید کی زبان بندی کر دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں مفتی منیب اور حکومت کی طرف سے شاہ محمود قریشی کو پریس کانفرنس کے لئے بھیجا گیا۔

Related Articles

Back to top button