حکومت کا الیکشن کمیشن پر کاری وار ،ادارے کے چیف کے خلاف نا اہلی کی درخواست دائر کر ا دی

وقت اشاعت :12ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ حکومت کا الیکشن کمیشن پر کاری وار ،ادارے کے چیف کے خلاف نا اہلی کی درخواست دائر کر ا دی ، سماعت تیرہ ستمبر کو ہوگی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہے ۔ چیف جسٹس   نے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 13 ستمبر کو سماعت کرےگا۔ 

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کو ایڈووکیٹ علی عظیم آفریدی نے چیلنج کر رکھا ہے جو پی ٹی آئی کے حمایتی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق انہیں خصوصی ہدایات دے کر آئینی پٹیشن کےلئے تیار کیا گیا ۔ ادھر  ا لیکشن کمیشن   نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مزید تحفظات ظاہر کئے ہیں  ۔ای سی پی اور وزارت آئی ٹی  کی ٹیکنیکل  کمیٹی کا اجلاس 15ستمبر کو طلب کیا گیا ہے اس اہم اجلاس میں   وزارت آئی ٹی   کی ٹیم  الیکشن کمیشن کے اعتراضات کا جواب دے گی۔