دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ طالبان نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا ، حکومت کیسے پارلیمان کی اجازت کے بغیر مذاکرات کر سکتی ہے ؟ بلاول بھٹو نے مذاکرات کی کھل کر مخالفت کردی۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ افغانستان، ٹی ٹی پی اور ٹی ایل پی پر یک طرفہ فیصلے نہیں ہوسکتے نہ ہی پارلیمان کی منظوری کے بغیر ان معاملات پر پالیسی بن سکتی ہے ۔ جو بھی پالیسی پارلیمان کی منظوری کے بغیر بنی اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔وزیراعظم، صدر پاکستان اور وزیر خارجہ کے ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بیان بازی کی پہلے بھی مذمت کی ہے، اب بھی اس معاملے پر تنقید کرونگا۔ ان معاملات پر کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ہمارے سپاہیوں، قومی قیادت اور آرمی پبلک سکول کے بچوں کو شہید کیا ان کے بات چیت کیسے ہو سکتی ہے ؟پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین اور رہنما اس معاملے پر ہر فورم پر آواز اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ بلاول خود پارلیمنٹ میں حکومت پر تنقید کریں گے ۔ اس سلسلے میں اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔