دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، نئی دہلی ۔ جنرل بپن کے بدقسمت ہیلی کاپٹر نے کوئمبتور فضائی اڈے سے تامل ناڈو کے لئے اڑان بھری تھی ؟ بھارت بھر میں پہلا سوال یہی زبان زد عام رہا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق حادثے کا شکارہونے والےفوجی ہیلی کاپٹر کا کوئمبتور میں بھارتی فوج کےفضائی اڈے میں معمول کے مطابق معائنہ بھی کیا گیا تھا۔ یہ معائنہ عام طور پر ہر اڑان سے پہلے کیا جاتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کاپٹر جنرل بپن کے زیر استعمال ہی تھا اور وہ جہاں جاتے تھے ان کے ساتھ عملے کے دس سے بارہ افراد ساتھ ہوتے تھے ۔ جنرل بپن راوت نے تامل ناڈو کے علاقے ویلنگٹن پہنچنا تھا جہاں ان کے اعزا ز میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ یہ ایک میڈیکل کالج تھا جہاں جنرل بپن کو طلبہ سے خطاب کرنا تھا۔
اس حادثے کی اطلاع مقامی انتظامیہ نے مرکزی حکومت کو دی ۔ جس کے بعد خبرمیڈیا پر وائرل ہوئی ۔ ابتدائی رپورٹ کےمطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیاتاہم بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وجوہات حتمی نہیں یہ صرف ابتدائی اندازہ ہے ۔ عینی شاہدین کا کہناہےکہ ہیلی کاپٹر درخت سے ٹکرایا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔