دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکی پالیسی بیان ، پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کو کامیاب قرار دے دیا ، انٹونی بلنکن نے اہم ٹویٹ کر کے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کے انعقاد کے بعد امریکا کی طرف سے پہلا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا ہے ۔
امریکا نےافغانستان کے لیے پاکستانی خدمات کا اعتراف کرلیا اور شکریہ بھی ادا کردیا۔ امریکی سیکرٹری خارجہ نے ٹویٹ میں کہا افغانستان کی مدد ہمارے اجتماعی عزم اور عمل کی بہترین مثال ہے۔ افغان صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس منعقد کرانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے بھی شرکت کی تھی جبکہ یورپی یونین کے نمائندے بطور مبصر شامل ہوئے ۔ پاکستان نے اس کانفرنس کے پلیٹ فارم سے دنیا کو افغان عوام کی مدد کرنے کا مشورہ دیا تھا تاہم اسی روز بھارت نے بھی جوابی طور پر وسط ایشیائی ممالک کی ایک کانفرنس رکھی تھی جس میں افغان عوام کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔