مرحوم والد کی زندگی پر دستاویزی فلم کا مشن، ساجد سدپارہ کے ٹو کے سفر پر روانہ

وقت اشاعت :25جون2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ مرحوم والد کی زندگی پر دستاویزی فلم کا مشن، ساجد سدپارہ کے ٹو کے سفر پر روانہ ہو گئے ۔ وہ اپنےو الد علی سدپارہ کی زندگی  پر ڈاکیو منٹری بنائیں گے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے آخری سفر پر ڈاکیو منٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں وہ کے ٹو بیس کیمپ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں ۔

ساجد سدپارہ کا کہنا ہے کہ وہ کے ٹو بوٹل نیک کے مقام تک پہنچ کراپنے والد اور ان کے ساتھی جان سنوری کی موت کے ممکنہ حالات پر فلم بنائیں گے ۔ ساجد سدپارہ نے کہا کہ اس سفر میں ان کے غیر ملکی کوہ پیما بھی ساتھ ہوں گے ۔ اس مہم میں دو ماہ بھی لگ سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ موسم سرما میں علی سدپارہ کے ٹو سر کرنے کے مشن پر نکلے تھے ۔ موسم خراب ہونے کے باعث ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے واپسی کا راستہ اختیار کیا تھا مگر علی سدپارہ اور جان سنوری نے سفر جاری رکھا تھا ۔ دونوں کوہ پیما  ممکنہ طور پر پہاڑ کے سب سے ڈینجر زون بوٹل نیک پر پہنچ کرلاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کی تلاش کےلئے ساجد سدپارہ نے بھی آپریشن میں حصہ لیا تھا مگر دونوں کی لاشیں نہ ملیں ۔ دونوں کی موت کی تصدیق دو ہفتے بعد سرکاری سطح پر کی گئی جس کے بعد ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ واضح رہے کہ ساجد سدپارہ اپنے والد کی موت کا اعلان تیسرے روز ہی کر چکے تھے ۔

مرحوم والد کی زندگی پر دستاویزی فلم کا مشن، ساجد سدپارہ کے ٹو کے سفر پر روانہ