SUPER LEADS

پی ٹی آئی سے بڑی کوئی آفت نہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں پریس کانفرنس کےدوران کہا  ملک میں اس وقت پی ٹی آئی سے بڑی کوئی آفت نہیں ۔ گزشتہ سال بھی ملک میں ایک ہی آفت تھی جس کا نام تحریک انصاف ہے ۔    کورونا کی وبا جاری ہے مگر وفاق پہلے ہی جشن منا رہا ہے ۔ اسلام آبادمیں بیٹھ کر پورا ملک نہیں چلایاجا سکتا۔ صوبوں کو بااختیار کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نےدوران گفتگو ملک میں  پولیو وائرس  پر بھی بات کی اور دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان  میں وفاقی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے  مہلک ویکسین فراہم کر دی گئی جس کی وجہ سے اس علاقے میں پولیو وائرس ختم ہونے کے بجائے مزید پھیلنا شروع ہو گیا۔  ساتھ ہی انہوں نے کورونا کے انتظامات پر بھی وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی ۔ 

پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ نے صحافیوں سے غیر رسمی  گفتگو میں انکشاف کیا کہ عزیر بلوچ سے عمران اسماعیل اور عارف علوی بھی ملاقات کر چکےہیں ۔  حکومت نے جے آئی ٹی کا شوشہ صرف  مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے چھوڑا ہے  ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ  کے حوالے سے  کہا کہ  تحریک انصاف کی حکومت  ملک میں اندھیروں کی ذمہ دار ہے ۔  کے الیکٹرک کی نااہلی سب کے سامنے ہے سنا ہے کسی پارٹی کو فنڈنگ بھی کی گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button