SUPER LEADS

پی ٹی آئی فنڈنگ میں غبن کی بازگشت،الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

وقت اشاعت :5جنوری2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پی ٹی آئی فنڈنگ میں غبن کی بازگشت،الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات، پی ٹی آئی کے خلاف چارج شیٹ تیار ہونے لگی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے طویل تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے فنڈز چھپائے ۔ 65میں سے صرف 12  اکاؤنٹس ظاہر کئے گئے ۔اس طرح  53بینک اکاؤنٹس اور 31کروڑ روپے کی رقم چھپائی گئی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں ۔31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر  ہی نہیں کی ۔عمران خان کی جماعت نے  2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو خفیہ رکھا گیا۔

آڈٹ فرم کی فراہم کردہ کیش رسیدیں بینک اکاؤنٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں۔  نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی گئی ۔ امریکی ادارے  کی تحریک انصاف کے  اکاؤنٹس سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ کا حصہ بنائی گئی ہے ۔ کمیٹی نے تحریک انصاف کے ڈالر اکاؤنٹس تک بھی رسائی حاصل کی اور ڈیٹا جمع کیا۔

اسی طرح   سکروٹنی کمیٹی  نے آڈٹ رپورٹ پر تاریخ درج نہ ہونے پر اعتراض بھی کیا ہے اور رپورٹ میں اپنے نکات شامل کرتے ہوئے سفارشات کی ہیں جنہیں فی الحال پبلک نہیں کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button