دی سپرلیڈڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پاکستان کا مستقبل خراب نظر آرہا ہے ، حکومت کو کیا گرانا ہے ، یہ خود ہی گرنے والی ہے ، آصف زرداری نے غیر رسمی گفتگو میں بڑے دعوے کردیئے ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے آصف زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا مستقبل خراب نظر آرہا ہے، مگر ہم ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ۔ حکومت کو گرانے سے متعلق حکمت عملی کے سوال پر بولے حکومت تو خود گر رہی ہے ہم نے کیا گرانا ہے ؟
انہوں نے کہاکہ عام آدمی رو رہا ہے ۔ سب دیکھ رہے ہیں اس حکومت نے کیا حالات پیدا کر دیئے ہیں ۔ ملک کی سالمیت کا سودا کرلیا گیا ہے جس پر بے حد افسوس ہے ۔ یہ نالائقوں کا ٹولہ گھر جانے والا ہے ۔ عمران نیازی نالائق آدمی ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم گرتی ہوئے حکومتی دیوار کو دھکا کیا دیں ، یہ لوگ اپنے ہی وزن سے گر رہے ہیں ۔