SUPER LEADS

پاکستان کے نئے چیف جسٹس عمران خان کو صادق اور امین ، جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے  ہٹانے  والے بینچز کا حصہ رہے

وقت اشاعت :2فروری2022

ندیم چشتی ، بیورو چیف ، دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پاکستان کے نئے چیف جسٹس عمران خان کو صادق اور امین ، جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے  ہٹانے  والے بینچز کا حصہ رہے ، انہوں نے 1983 میں وکالت کا آغاز کیا تھا۔

دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق  جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کےاٹھائیسویں چیف جسٹس کے عہدے  پر فائز ہو چکے ہیں ۔  جسٹس  عمر عطا بندیال 17ستمبر 1958کو لاہور میں سابق وزیر داخلہ اور چیف سیکرٹری ایف کے بندیال کےگھر  پیدا ہوئے۔  ابتدائی تعلیم کوہاٹ، راولپنڈی، پشاور اور لاہورکے تعلیمی اداروں سے حاصل کی اور پھر لندن سے بار ایٹ لاء کیا ۔ انہوں نےبین الاقوامی عدالتوں میں بھی ثالثی کے مقدمات لڑے ۔نئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 1983 میں لاہورہائی کورٹ سے وکالت کا آغاز کیا اور16 جون 2014 کو بطور سپریم کورٹ جج تعینات ہوئے ۔وہ   عمران خان کو صادق اور امین، جہانگیر ترین کو تاحیات اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دینے والے بینچز کا حصہ بھی رہے  ۔

   ا نہوں نے پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا اور وکلا تحریک کے بعد بحال ہوئے۔یکم جون 2012 کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور 16 جون 2014 کو بطور سپریم کورٹ جج تعینات ہوئے ۔ وہ   ڈسکہ الیکشن دھاندلی کیس کے بینچ میں بھی شامل رہ چکے ہیں ۔ جسٹس عمر عطا بندیال ایک سال 6 ماہ 25 دن تک چیف جسٹس آف پاکستان رہنےکے بعد 17 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے

Related Articles

Back to top button