SUPER LEADSSUPER WORLD

روس یوکرین جنگ کے بادل گہرے ،شمالی کیرولینا  سے امریکی پیراٹروپرز  مشرقی یورپ  پہنچ گئے

وقت اشاعت :4فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ روس یوکرین جنگ کے بادل گہرے ،شمالی کیرولینا  سے امریکی پیراٹروپرز  مشرقی یورپ  پہنچ گئے

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق روس اور یوکرین میں جنگ کا امکان ہر گزرتے دن کے ساتھ  بڑھتا جا رہا ہے ۔ یوکرین اور نیٹو اتحادیوں   سے کئے گئے وعدوں پر عملی اقدامات شروع  ہو گئے ہیں ۔ شمالی کیرولینا کے فورٹ بریگ سے امریکی پیراٹروپرز کا پہلا دستہ مشرقی یورپ پہنچ گیا ہے ۔ شمالی کیرولینا سے 2 ہزار امریکی فوجیوں کو پولینڈ اور جرمنی بھجوایا گیا ہے ۔اسی طرح جرمنی میں پہلے سے موجودایک ہزار امریکی فوجی رومانیہ روانہ ہوں گے جہاں بارڈر پر یہ دستے تعینات ہونگے ۔ یورپ میں 70 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی موجود ہیں جن میں سے ساڑھے 8 ہزار فوجی نیٹو مشن کے لیے سٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں۔ اس طرح کی حرکات سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ جنگ  یا کم از کم ماڈریٹ لیول کے سٹرائیکس ہو سکتے ہیں ۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ مشرقی یورپ جانے والے فوجی یوکرین میں نہیں لڑیں گے بلکہ یہ فوجی  امریکا  کے اتحادیوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔ دوسری جانب روس نے جنگی صورتحال سے انکار کرتے ہوئے  امریکا کو حالات کی خرابی کا ذمہ دار قرار دیا ہے

Related Articles

Back to top button