SUPER LEADS

تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کےبعدوزیراعظم کاعہدہ ن لیگ کودینگے،بلاول

وقت اشاعت :22فروری2022

دی سپر لیڈڈاٹ کام ، پشاور۔ تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کےبعدوزیراعظم کاعہدہ ن لیگ کودینگے،بلاول بھٹو نے لائحہ عمل وضع کر دیا۔

دنیا بھر میں ہمارا وزیر اعظم سلیکٹڈ کے نام سے مشہور ہے :بلاول بھٹو

دی سپرلیڈڈاٹ کام کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  پارلیمنٹ میں اکثریت مسلم لیگ ن کےپاس  ہے۔ اس لئے ان کا حق بنتا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی  صورت میں اپنا وزیراعظم لائیں ۔ انہوں نے ایک  مرتبہ پھر  عمران خان کو  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ہمارا  وزیر اعظم سلیکٹڈکے نام سے مشہور ہے۔ اس کو گھر بھیجنے کے لئے ہماری جدوجہد کامیاب ہوگی ۔سلیکٹڈ عمران خان  سے سارا حساب لیں گے ۔عدم اعتماد میں حکومتی تھوڑی بہت اکثریت ہمارے لیے چیلنج ہے لیکن ہم ہار نہیں ماننے والے ۔ اگر ہم نہ جیتے تو گھر نہیں بیٹھیں گے، واپس آکر پھر سے حملہ کریں گے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ  تحریک عدم اعتماد کی خوبصورتی ہے  ہم نے ایک بار جیتنا ہے اور عمران  خان کو جانا پڑ جائے گا۔  انہوں نے ق لیگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو نظر آئے گا کہ کون سلیکٹڈ کیساتھ کھڑا  ہے  اور کون عوام کیساتھ  ہے ۔چیئر مین پیپلزپارٹی  پشاور میں  اے این پی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے

Related Articles

Back to top button