SUPER LEADS

بمپرکراپ کےد عوے کےبعداچانک ملک میں گندم بحران کی بازگشت

وقت اشاعت :22فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ بمپرکراپ کےد عوے کےبعداچانک ملک میں گندم بحران کی بازگشت ،  وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی فخر امام نے خود ہی خطرے سے آگاہ کردیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی فخر امام نے نئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال گندم کے بحران کا اندیشہ ہے۔کھادوں کی قیمت میں اضافے سے ہوسکتا ہے گندم کا ٹارگٹ ہی  پورا نہ ہوسکے۔وفاقی وزیرفوڈ سکیورٹی  نے کہا  گندم کا ٹارگٹ 28 ملین ٹن رکھاگیا ہے۔انہوں نےد عویٰ کیا کہ ملک میں تقریبا25 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہاعمران خان کی پالیسیوں کے مطابق ملک ترقی کی شاہراہ پر ہے ۔  حکومت پانچ سال پورے کرےگی۔

دوسری جانب  مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے زرعی اجناس کی امپورٹ پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے تجارت کی حمایت کر دی ۔ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا وزارت کامرس  کی پوزیشن کے مطابق ہمیں انڈیا کے ساتھ تجارت کرنی چاہیے ۔ ہمیں باہر سے چیزیں امپورٹ کرنی پڑتی ہیں  جس میں اخراجات زیادہ آتے ہیں ۔  انہوں نے دوران خطاب مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی پر اثر پڑ رہا ہے ۔ مہنگائی کی وجہ سے حکومت پر  بھی دباؤ ہے ۔

Related Articles

Back to top button