دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ عمران خان اور وزرا نے پھر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہ کی ، قومی ادارے نے طلبی کا نوٹس بھجوادیا
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی تنبیہ کے باوجود سوات جلسے میں شرکت کی ۔ اس سے پہلے بلدیاتی الیکشن کے تناطر میں الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو جلسے سے روکا تھا اور واضح کیا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے تناظر میں ضابطہ اخلاق کی پاسداری ضروری ہے ۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی وجہ سے عمران خان انتخابی مہم میں شریک نہیں ہو سکتے تاہم وزیراعظم نے احکامات کی پاسداری نہیں کی اور سوات جلسے میں شریک ہو کر براہ راست بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی بلدیاتی الیکشن جیت کر عوام کی فلاح کے لئے کام کرسکتی ہے ۔ جلسے کے بعد الیکشن کمیشن بھی حرکت میں آگیا اور عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور مراد سعید کو نوٹس بھیج کر 18مارچ کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا وزیراعظم خود پیش ہوں یا وکیل کے ذریعے جواب داخل کریں ۔
اعظم سواتی بھی الیکشن کمیشن کے آگے دیوار بن گئے
وفاقی وزیر اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں اور پابندی کے باوجود سرکاری پروٹو کول میں سرن ویلی اور بالا کوٹ میں جلسوں میں شرکت کے لئے پہنچے۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو ووٹر کو دھمکانے اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 50ہزار جرمانے ادا کرنےہدایت کی تھی