SUPER LEADS

اپوزیشن کی قومی اسمبلی  میں دھرنا دینےکی وارننگ، حکومت کی حکمت عملی تبدیل ، قومی اسمبلی کا اجلاس 25مارچ کو بلانے کا فیصلہ

وقت اشاعت :19مارچ2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ اپوزیشن کی قومی اسمبلی  میں دھرنا دینےکی وارننگ، حکومت کی حکمت عملی تبدیل ، قومی اسمبلی کا اجلاس 25مارچ کو بلانے کا فیصلہ  کرلیا ۔

دی سپرلیڈڈاٹ کام  کے مطابق  متحدہ اپوزیشن نے پیر کےر وز اجلاس  بلا کر رکن اسمبلی کی وفات پر فاتحہ کے بعد اجلاس ملتوی کرنے کو سازش قرار دے دیا۔ بلاول  بھٹو نے کہا اگر اسپیکر پیر کے  دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے،  پھر دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟ سپیکر آئین کا راستہ ہموار ہونے دیں ۔ ہم وہاں اسی فلورپربیٹھے رہیں گے جب تک ہمارا حق نہیں دیا جاتا۔ یہ سازش  کی کوشش کررہے ہیں کہ تشدد سے ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے دیں  لیکن پاکستان کے عوام اور قوم کو مبارکباد دیتا ہوں عمران اکثریت کھوچکےہیں، یہ پوری قوم کی جیت ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں  شہباز شریف نے کہاپیر کےروز فاتحہ خوانی کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہوئی تو ذمہ داری سپیکر پر عائد ہوگی۔یہ ہوش کے ناخن لیں ۔   اسپیکر عمران خان کےآلہ کار بنےتوقوم معاف نہیں کرے گی۔اس موقع پر  مولانافضل الرحمان نے کہا  جس رسوائی سے  عمران خان اقتدار سے رخصت ہوگا وہ تاریخ میں لکھیں جائیں گے ۔ اپوزیشن کی پریس کانفرنس کے بعد حکومت نے بھی جوابی طور پر حکمت عملی وضع کر دی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اب 25مارچ  کو بلانے کی پلاننگ کر لی گئی ۔ حکومتی ذرائع کےمطابق او آئی سی کانفرنس کو ثبوتاژ ہونےسے بچانے کے لئے ایسا کیا جارہا ہے ۔

Related Articles

Back to top button