SUPER LEADS

سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد  14روز میں اجلاس نہ بلایا، کیا آئین کی خلاف ورزی ہوئی ؟

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14روز میں اجلاس نہ بلایا، کیا آئین کی خلاف ورزی ہوئی ؟ اعتزاز احسن نے اہم قانونی ایشو پر اپنی رائے سے آگاہ کر دیا۔

وقت اشاعت :21مارچ2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد  کے بعد آئینی طور پر اجلاس بلانے کی تاریخ پر عمل نہیں کیا جس سے آئینی بحث چھڑ گئی ہے ۔ اپوزیشن نے اسے غداری قرار دیتے ہوئے  کارروائی کا مطالبہ کیا ہے  جبکہ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا 21مارچ کے بجائے 25مارچ کو اجلاس بلانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اس حوالےسے قانونی ماہر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ  اسپیکر کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ تحریک عدم اعتماد پر  3سے  7روز   میں اسپیکر کو  ووٹنگ کرانی  ہوتی ہے۔ وہ  چودہ روز میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں ۔اسپیکر کی جانب سے اجلاس تاخیر سے بلانے پر  سزا کا تعین نہیں کیا گیا  ۔ پارٹی کے خلاف ووٹ  دینے  والے کاووٹ شمار  ہوگا۔منحرف رکن کی جانب سے پارٹی کیخلاف ووٹ دینے پر  الیکشن کمشنر کو درخواست دی جائے گی ۔ جب تک  کوئی  ایم  این اے  ہےاپنا اختیار استعمال  کرسکتا ہے ۔

Related Articles

Back to top button