BREAKINGSUPER LEADS

پاکستانی سفیر اسد مجید،  سکیورٹی ایجنسیاں، سروسز چیفس بھی واضح کر چکے کہ سازش کا کوئی عنصر نہیں ملا،یہ محض عمران خان کا جھوٹ تھا  ، حنا ربانی کھر

وقت اشاعت :23اپریل2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ۔ اسلام آباد۔ پاکستانی سفیر اسد مجید،  سکیورٹی ایجنسیاں، سروسز چیفس بھی واضح کر چکے کہ سازش کا کوئی عنصر نہیں ملا،یہ محض عمران خان کا جھوٹ تھا  ، حنا ربانی کھر نے سائفر پر سیاست کو افسوسناک قرار دے دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجود وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پوری ملکی قیادت، دفتر خارجہ سمیت پاکستانی سفیر بھی واضح کر چکے ہیں کہ یہ سازش نہیں تھی ۔ عمران خان کے دعوؤں کے بعد قوم کو سمجھنے میں آسانی ہو گئی ہے کہ یہ فرد واحد کا منظم جھوٹ اور پراپیگنڈا ہے ۔ یعنی اتنا جھوٹ بولو کہ یہ سچ لگنے لگے ۔  

سفیر نےجس ملاقات کا ذکرکیا وہ وفود سطح کی ملاقات نہیں تھی۔  سائفر ہونےکا مقصد ہوتا ہے کہ کھلے خط میں ذکرنہیں  کرنا چاہتے معاملے پر رائے آنا ضروری ہے ۔ ٹیلی گرام کی آخری تین لائنوں میں اسسمنٹ کا ذکر واضح  تھا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں امریکی سفیر کو بلا کر ڈی مارش کریں اور پوچھیں کہ ڈونلڈ لو نے جو کہا ہے وہ امریکی حکومت کی پوزیشن ہے یا ایک آدمی کی رائے ہے؟

حنا ربانی کھر کا کہنا تھاکہ سازش ہوئی تھی تومتعلقہ چینلز کے ذریعے ڈی مارش کی سفارش کیوں کی گئی؟ شاہ محمود قریشی کو بتادیا گیا تھا لیکن انہوں نےڈی مارش نہیں۔سفیر اسد مجید نے پروفیشنل طریقے سےسفارش کی لیکن اسے سیاست کی نذرکردیا گیا۔ غیرمناسب طریقے سے نمٹنے کی وجہ سے ہماری وزارت خارجہ پردباؤ آیا ہے۔  سائفر کو سیاسی مقاصدکے لئے استعمال کر کے ملکی وقار داؤ پر لگا دیا گیا

Related Articles

Back to top button