SUPER LEADSSUPER WORLD

ایلون مسک نے 44ارب ڈالر میں ٹویٹر  کو خرید لیا، تجارتی منڈیوں میں ہلچل

وقت اشاعت :26اپریل2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ ایلون مسک نے 44ارب ڈالر میں ٹویٹر  کو خرید لیا، تجارتی منڈیوں میں ہلچل  مچ گئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ایلون مسک نے دنیا کو بڑا سرپرائز دے دیا۔ چوالیس ارب ڈالر میں ٹویٹر کو خرید  لیا۔ دنیا کی بڑی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بورڈ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے تاریخ کی سب سے بڑی بولی کو قبول کرلیا یوں ایلون مسک ٹویٹر کے ممکنہ مالک بن بیٹھے ۔

ایلون مسک نے یہ حیران کن بولی دو ہفتے قبل لگائی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹوئٹر کے پاس غیر معمولی صلاحیت موجود ہے اور وہ اسے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ ٹویٹر کو خرید کر اسے مزید باوقار انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ وہ کمپنی کے ملازمین کا خیال رکھیں گے اور صارفین کو بہترین سروس مہیا کریں گے ۔ ٹوئٹر بورڈ نے ابتدائی طور پر اس بولی کو مسترد کر دیا تھا لیکن  اب معاہدے کی منظوری کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے ۔

یوں یہ تاریخ کی سب سے مہنگی بولی قرار پائی ہے ۔ ایلون مسک نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ آزادی رائے ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے۔ ہم اسی سمت میں مزید آگے بڑھتے ہوئے سفر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر ڈیجیٹل ٹاؤن سکوائر ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کے لیے بہت کچھ موجود ہے ۔ ایلون مسک کی بڑی خریداری نے عالمی تجارتی منڈیوں کو خاصا استحکام دیا ہے ۔ ایک ہی روز میں یورپی اور امریکی تجارتی منڈیوں نے دو فیصد بہتری حاصل کرلی ۔

Related Articles

Back to top button