SUPER LEADS

آئینی طور پر ایک ہفتے میں گورنر شپ چھوڑنے والے عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف سے مداخلت کی اپیل کر دی

وقت اشاعت:4مئی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، لاہور۔ آئینی طور پر ایک ہفتے میں گورنر شپ چھوڑنے والے عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف سے مداخلت کی اپیل کر دی۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق گورنر پنجاب میں صوبے میں آئینی بحران کا جواز بنا کر آرمی چیف سے مداخلت کی اپیل کردی ہے ۔ انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھ کر موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کا کہا ہے ۔  خط میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کریں ۔ خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ۔ اس سے قبل عمر سرفراز چیمہ  نے وزیراعظم شہباز شریف کو  بھی خط لکھا اور کہا کہ کوئی طاقت مجھے آپ کے بیٹے کے غیرآئینی اقدامات کو روکنے سے منع نہیں کر سکتی۔ انہوں کے  کہا کہ وہ  تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر آئین پاکستان کی حفاظت کریں گے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے گورنر کو فارغ کرنے کے لئے سمری صدر مملکت کو بھجوا رکھی ہے ۔ اس سے پہلے صدر نے وزیراعظم کی سمری پر اعتراض عائد کر دیا تھا۔ آئینی طور پر پہلی سمری مسترد ہونے کے بعد گورنر خود ہی دس روز بعد غیر فعال تصور ہوتا ہے ۔ اس طرح عمر سرفراز چیمہ کے رخصت ہونے میں ایک ہفتہ باقی بچا ہے ۔ دوسری جانب آئینی ماہرین کے مطابق گورنر پنجاب کے لکھے گئے خطوط کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ۔ ان کو ہٹانے کی سمری پہلے ہی صدر کے پاس ہے ۔ آئینی طور پر ان کو عہدہ چھوڑنا ہی ہوگا۔

Related Articles

Back to top button