تھرسے3ارب ٹن کوئلے کی دریافت، یہ ذخائرکتنےکارآمدہیں ؟

وقت اشاعت :1فروری2022

قاسم چوہان ، دی سپر لیڈڈاٹ کام، کراچی ۔ تھرسے3ارب ٹن کوئلے کی دریافت، یہ ذخائرکتنےکارآمدہیں ؟ ارضیاتی ماہرین  نے   حالیہ دریافت کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کےمطابق  پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے اہم حصے تھرکول پراجیکٹ  کے انجینئرز نے اہم کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ پیر کے روز 145میٹر کی کھدائی کےبعد بہتر حالت میں کوئلے کے ذخائر کا اشارہ مل گیا جس پر انجینئرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ موقع پر موجود پاکستانی کارکنوں اور چینی انجینئرزنے اہم کامیابی پر جشن منایا۔

بلاک ون کے ماہرین کے مطابق یہ ذخائر تین ارب ٹن کے قریب ہیں یعنی نئے ملنے والے ذخائر پانچ ارب بیرل خام تیل کےمساوی ہیں جو ملکی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتےہیں ۔ تھرکول انتظامیہ کے مطابق  اس منصوبے کی سالانہ پیداوار پہلے مرحلے میں 7.8ملین ٹن ہے ۔ یہ منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم حصہ ہے ۔

منصوبے کے زیادہ تر شیئر ہولڈر شنگھائی الیکٹرک گروپ کے ہیں:فوٹو کریڈٹ : دی سپر لیڈ ڈاٹ کام

بلاک ون ڈاؤن سندھ کمپنی کی ملکیت ہے اور منصوبے کے زیادہ تر شیئر ہولڈر شنگھائی الیکٹرک گروپ کے ہیں ۔ منصوبے کے سی ای او لی جین کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے سندھ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔ اتنے بڑے ذخائر پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے کافی ہیں ۔ تھربدلے گا پاکستان ، یہ نعرہ پورا ہورہا ہے ۔