نواز شریف دل کے مریض ہیں ،  سفر نہیں کرسکتے ،   تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ پیش

وقت اشاعت :2فروری2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ نواز شریف دل کے مریض ہیں ،  سفر نہیں کرسکتے ،   تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ پیش کر دی گئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق  طبی رپورٹ کے مطابق نوازشریف  کو بغیر انجیوگرافی کرائے لندن سے نہ  جانے کا کہا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نوازشریف  اپنی ادویات جاری رکھیں۔ اہلیہ کی وفات کے بعد  نوازشریف شدید ذہنی دباؤ کا شکارہیں۔ علاج کے بغیرپاکستان گئے تو حالت مزید خراب ہونے کاخدشہ  ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کو دیکھتے ہوئے نواز شریف کو ہر طرح کے سفر یا عوامی مقامات  پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ کورونا کے باعث انہیں سانس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے ۔ نواز شریف نے اپنی ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے  ادویہ لی ہیں  جس سے ان کے گردے بھی متاثر ہوئے ۔ انجیوگرافی سے پہلے اس مسئلے پر بھی  توجہ دینے کی ضرورت ہے۔نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ  ڈاکٹرفیاض شال نے تیار کی ۔  امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت میں جمع کرائی گئی ۔