SUPER LEADS

مشکل بجٹ مگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں  میں  توقعات سے بڑھ کر اضافہ

وقت اشاعت :10جون2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ مشکل بجٹ مگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں  میں توقعات سے بڑھ کر اضافہ، آئی ایم ایف نے بھی رضا مندی ظاہر کی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی ۔ اس مرتبہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں توقعات کےبرعکس پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پنشن میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا  اہم اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔ کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی جس کی رو سے تنخواہوں میں اضافے کو بھی گرین سگنل مل گیا۔

کابینہ نے سرکاری ملازمین کا ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا  جو سب سے بڑا ریلیف مانا جارہا ہے ۔ اس طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں  مجموعی بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اضافہ ہوگا جو کہ مہنگائی  سے متاثرہ ملازمین کے لئے بڑا ریلیف ہے ۔ اس سے قبل کابینہ کےگزشتہ اجلاس میں تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے تنخواہوں میں زیادہ اضافے کی منظوری حاصل کی اور آئی ایم ایف بورڈ کو قائل کیا کہ کسی نہ کسی صورت میں ریلیف بھی ضروری ہے ۔ آئی ایم ایف کی رضا مندی کے بعد وزیراعظم نے بڑا فیصلہ  لیا۔

Related Articles

Back to top button