SUPER LEADS

بھارت کی حمایت میں ہمیں کیوں الزام دیا ؟ امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کی دفتر خارجہ طلبی

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ،اسلام آباد۔ بھارت کی حمایت میں ہمیں کیوں الزام دیا ؟ امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو پیر کی شام کو وزارت خارجہ میں طلب کیاگیا۔ ڈپٹی مشن چیف کو بتایا گیا کہ 22 جون 2023 کو جاری ہونے والے یو ایس انڈیا مشترکہ بیان کے حوالے سے پاکستان کو تشویش ہے۔ مشترکہ بیان میں پاکستان کے بارے میں غیرضروری، یک طرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر تحفظات سے امریکہ کو آگاہ کیا گیا۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ امریکہ ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے جو پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد اور سیاسی طور پر محرک بیانیے کی حوصلہ افزائی کے طور پر سمجھے جائیں۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان اعتماد اور افہام و تفہیم پر مرکوز ماحول دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

Related Articles

Back to top button