دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کابل ۔ کابل میں بھارتی سفارتخانہ کیوں بند ہو رہا ہے ؟متضاد اطلاعات آنے لگیں
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق افغانستان کی گزشتہ حکومت میں بھارت میں قائم افغان سفارت خانہ جلد بند ہونے جا رہا ہے۔سفارت خانے کی بندش کو سفارتی لحاظ سے ایک بڑی پیش رفت مانا جا رہا ہے۔ خبر اس وقت سامنے آئی جب افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک خط ارسال کیا گیا۔خط میں واضح طور پر ان مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے جن کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھانا ضروری قرار پایا ہے ۔
خط کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے افغانستان کو ناکافی سفارتی حمایت کو بھی سفارتخانے کی بندش کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔خط میں مزید لکھا گیا کہ چھ اگست 2021 میں امارت اسلامی افغانستان کے کابل پر قبضے کے بعد سے 3000 افغان طلباء اور بہت سے افغان شہری اب بھی ویزوں کے اجراء اور صحت کے مسائل کے حل کے منتظر ہیں۔