دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ پاکستان کے کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سرباز خان نے دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی “چو ایو“کو سر کر کے تاریخ رقم کردی ہے ۔ چین میں واقع چو ایو کی اونچائی آٹھ ہزار ایک سو اٹھاسی فٹ ہے ۔ سرباز نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے چو ایو کو سر کیا۔ قومی کوہ پیما 10 ‘ایٹ تھاوزنڈرز’ کو بغیر آکسیجن سر کرنے والے واحد پاکستانی بھی بن گئےہیں ۔ سرباز نے گزشتہ شب کیمپ ون سے پیش قدمی شروع کی تھی۔ سرباز کو ‘مشن 14’ مکمل کرنے کے لیے اب صرف ایک چوٹی سر کرنا باقی ہے جس کے بعد سرباز ایک اور ریکارڈ بنا دیں گے ۔ منفرد ریکارڈ بنانے پر دنیا بھر سے قومی کوہ پیما کو مبارکبادیں دی جارہی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر عالمی کوہ پیماؤں نے بھی سرباز کو مبارکباد پیش کی ہے ۔