SUPER LEADS

پاکستان میں صرف سیاستدان نشانے پر ہوتا ہے پس پردہ حکمرانی کوئی اور کرتا ہے ،مولانا فضل الرحمان

وقت اشاعت :3اکتوبر2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ساہیوال ۔ پاکستان میں صرف سیاستدان نشانے پر ہوتا ہے پس پردہ حکمرانی کوئی اور کرتا ہے ،مولانا فضل الرحمان  نے نام لئے بغیر ملک میں مقتدر حلقوں  پر تنقید کر دی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان  نے  خوشاب جلسے  سے خطاب میں کہا کہ  خطے میں صرف پاکستان پر عالمی دباؤ ہے، گزشتہ 3 برسوں میں ہم نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ ڈالا ،روز آئی ایم ایف ڈنڈا لے کر کھڑا ہوتا ہے،ڈالر کی قیمت سے ہمارے ملک کا مافیا فائدہ حاصل کررہا ہے۔ پاکستان میں صرف سیاستدان نشانے پر ہوتا ہے پس پردہ حکمرانی کوئی اور کرتا ہے ،مولانا فضل الرحمان  نے مزید  کہا کہ نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں تو پاکستانیوں کو چاہیے کہ ان کا بھرپور استقبال کریں ۔

نوازشریف بڑے سیاسی رہنما ہیں اور بڑی سیاسی جماعت کی ترجمانی کرتے ہیں۔ ملک میں جتنے بھی مسائل ہیں وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی وجہ سے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے  ملک کا برا حال کیا ہے اور اس نہج تک پہنچایا ہے ۔ پاکستان میں مہنگائی  کی ذمہ داری بھی عمران خان پر عائد ہوتی ہے ۔ قوم اس شخص کا احتساب چاہتی ہے ۔

Related Articles

Back to top button