اقوام متحدہ نے دہشت گردی اور سکیورٹی کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کی ہے ۔ اس رپورٹ میں جنوبی ایشیا کے سکیورٹی حالات کا تذکرہ کیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ افغانستان کو بھی قرار دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے بھی دہشت گردی ہو رہی ہے جس سے پاکستان براہ راست متاثر ہو رہا ہے ۔
افغان علاقوں میں داعش کے دہشت گرد موجود ہیں ۔ امریکی فورسز اور افغان سکیورٹی اداروں کی کارروائیوں کے باوجود داعش کا منظم نیٹ ورک افغانستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔
تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار پاکستان میں تخریب کاری کرا رہی ہیں ۔ بیشترطالبان رہنما پاکستان میں کئی دہشتگرد واقعات کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔
رپورٹ میں بھارت کی صورتحال پر تشویش کا اظہا رکیا گیا ہے ۔ ہندوستان میں انتہا پسندی کے بڑھتے واقعات سے پڑوسی ممالک کو بھی خطرہ ہے ۔