SUPER LEADS

عمران خان کا علی امین گنڈا پور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر اظہار ناراضی

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ عمران خان کا علی امین گنڈا پور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر اظہار ناراضی ، نا مناسب قرار دے دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق عمران خان  نے علی امین گنڈاپور کے صحافیوں سے متعلق بیان کو نامناسب قرار دے کر بیان واپس لینے کا کہا ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے صحافیوں کے بارے  میں نامناسب بیانات پراحتجاج کیا گیا تھا۔ صحافیوں نے اس بیان کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کوریج کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی تھی ۔ دوسری جانب عمران خان نے اس بیان کو مناسب قرار دیا ۔

انہوں نے کہا گنڈا پور جوش خطابت میں کچھ زیادہ ہی بول گئے ۔ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی جہاد کر رہے ہیں ۔ ایسے میں انہیں تنقید کرنا بلاجواز ہے ۔ میں علی امین گنڈاپور کی تقریر کے ہر لفظ کے بارے میں نہیں جانتا۔ یہ علم نہیں کہ انہوں نے صحافیوں کے بارے میں کوئی گفتگو کی ہے لیکن اگر ایسا ہے تو افسوسناک ہے ۔

Related Articles

Back to top button