دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہونے والے اے سی کو بہت تنقید کا سامنا تھا۔ ہاظم بنگوار ہم جنس پرست تھے اسی وجہ سے انہیں مذہبی حلقوں سمیت دیگرحکومتی شخصیات کی طرف سے بھی تنقید کا سامنا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے ذرائع کے مطابق ہاظم بنگوار کو ہم جنس پرستی ہونےکا جواز بنا کرپہلے بھی تنقید کا سامنا تھا۔ ہاظم بنگوار نے فیشن ڈیزائننگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ انہوں نے ماضی میں ماڈلنگ کی بلکہ وہ شاعری اور افسانہ نگاری میں بھی مہارت رکھتے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے، ان کے والد اکبر علی بنگوار سابق پولیس افسر ہیں جو ڈی آئی جی کے عہدے پر فائض تھے۔