راولپنڈی ( دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ) پولیس نے دو ہفتے قبل برآمد ہونے والی لاش کا معمہ حل کرلیا ہے ۔ لاش مالش کرنے والے شخص کی تھی جسے ملزم نے اپنی بیوی کا مساج کرنے پر قتل کیا ۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے مالش کرنے والے شخص کو قتل کیا کیونکہ وہ بیوی سے رابطے میں تھا۔ واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے جو مالش کرنے کا کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول عمر ملزم کی بیوی سے رابطے میں تھا۔
وقوعہ کے روز ملزم مظہر نے اپنی بیوی کے ذریعے ہی ملزم کو گھر بلوایا اور قتل کر کے لاش رحیم آباد کے خالی پلاٹ میں پھینک دی ۔ ائرپورٹ پولیس نے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ اندھے قتل کو ٹریس کرنے اور ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ڈی پی او سول لائنز اور ائیرپورٹ پولیس ٹیم کو شاباش دی اور واضح کیا کہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔