دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ کی بڑی مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے ایلون مسک کی سٹار لنک کے بعد چینی کمپنی بھی میدان میں آگئی اور پاکستان کی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹریشن کروا لی تاکہ پی ٹی اے کے لائسنس کے بعد پاکستان میں تیز اور سستا انٹرنیٹ فراہم کیا جا سکے ۔ اس سے قبل ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک پاکستان میں رجسٹرڈ ہو چکی ہے ۔ واضح رہے کہ چین کی شنگھائی اسپیس کام سیٹلائت ٹیکنالوجی لمٹیڈ نامی کمپنی اس سال 648سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجنے کی ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی کے مطابق 2030تک زمین کےمدار میں 30ہزار سیٹلائٹ بھیج دیئے جائیں گے ۔