SUPER LEADS

مون سون سے بلوچستان میں بڑی تباہی

جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی مون سون بارشوں کی لپیٹ میں آگیا ہے ۔ سب سے زیادہ بلوچستان متاثر ہوا ہے جہاں کئی اضلاع اور تحصیلوں میں  سیلاب آگیا ۔

این ڈی ایم اے  نے اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ متعلقہ اداروں کو بڑے سیلاب کے پیش نظر چوکنا رہنے کی وارننگ دی گئی ہے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی  علاقے زیر آب ہیں ۔ سینکڑوں مکان بھی منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔ لسبیلہ کاعلاقہ وندرسب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ جہاں قریبی دیہات میں سیلابی پانی داخل ہو گیا  ۔

کنراج کا ضلع لسبیلہ سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے ۔ جس سے علاقہ مکین محصور ہو چکے ہیں ۔ ڈیرہ بگٹی، کوہلو سمیت دیگر قریبی علاقے بھی سیلابی پانی کی لپیٹ میں ہیں ۔

سندھ میں بھی سیلابی صورتحال

بلوچستان کے ان علاقوں سے علاقہ مکینوں کی نقل مکانی جاری ہے ۔ دوسری جانب سندھ میں بھی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ۔  

نئی گج ڈیم کا بند ٹوٹنے سے بارہ دیہات متاثر ہوئے ہیں ۔ دادو اور جھل مگسی میں  سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔

پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن میں تیزی لائی گئی  ہے ۔

فوج نے سیلاب متاثرین کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کھانا اور پانی فراہم کیا ہے ۔ اسی طرح کوسٹل ہائی وے بھی بحال کر دی گئی   ۔

Related Articles

Back to top button