بائیڈن عمران خان انتظامیہ کے ساتھ کام میں دلچسپی نہیں رکھتے ؟

وقت اشاعت:28مارچ2021

جوبائیڈن عمران خان انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ؟جوبائیڈن کی میزبانی میں ماحولیات پر سربراہی اجلاس میں پاکستان نظر انداز  کردیا گیا۔ حکومت پاکستان کا بائیڈن انتظامیہ کے رویے پر تحفظات کا اظہار، پالیسی بیان جاری کر دیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی میزبانی میں 80 فیصد عالمی آلودگی کا سبب ممالک کو دعوت دی گئی۔اجلاس میں علاقائی، کم ترقی یافتہ ممالک، چھوٹے جزائر بھی شامل ہوئے ۔پاکستان، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے پھر بھی مدعو نہ کیا گیا۔ امریکی  ۔ ترجمان کے مطابق موسمیاتی تبدیلی حالیہ دور کا انتہائی گھمبیر چیلنج ہے ۔

موسمیاتی تغیر سے مشترکہ، معاون، دور رس پالیسیوں سے ہی نمٹا جا سکتا ہے ۔ پاکستان، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے تحفظ ماحولیاتی  عزم سراہا جاتا ہے۔ حکومت کے بلین ٹری سونامی اقدام کو عالمی اقتصادی فورم سمیت بین الاقوامی پذیرائی ملی۔ پاکستان، اقوام متحدہ فریم ورک کنونشن ماحولیاتی تغیر کا نائب صدر ہے۔اسلام آباد   اربوں ڈالرز کے گرین کلائیمٹ فنڈ کا شریک چیئرمین بھی ہے ۔ امریکی میزبانی میں منعقدہ موسمیاتی تغیر اجلاس میں روس، چین، بھارت، بنگلہ دیش  سمیت 40ممالک کے سربراہان شریک ہو رہے ہیں مگر پاکستانی حکومت کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔