علی نقوی ، دی سپر لیڈ ،لاہور
میڈیا سے دور رہنے والے عثمان بزدار نے پہلی مرتبہ جاری ایک بیان میں کھل کر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیاسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا اے پی سی کا ڈرامہ لگنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکا ۔
ملک کو لوٹنے والی جماعتوں نے ذاتی مفادات کے لئے شوشہ چھوڑا تھا ۔ جوکامیاب نہیں ہو سکا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن ارکان لوٹ مار سے بنائی گئی دولت کو بچانے کی کوشش میں ہیں ۔
عوام کے مسترد شدہ عناصر کے ہاتھ پہلے کچھ آیا نہ آئندہ آئے گا۔پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے تین سال انتظار کریں ۔
حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔عثمان بزدار نے اس سے پہلے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ قومی اداروں کا احترام کرتے ہیں ۔
شراب پرمٹ کیس میں نیب کو وضاحت دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ہر سوال کا جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے : مولانا کے پاس کیا آپشنز ہیں ؟