وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کو پامال کرنے کی باتیں نہ کی جائیں ۔
پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جس کے دماغ میں فتور ہے وہ نکال دے ۔ سندھ کے اختیارات کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنے دیں گے۔
سندھ ہماری ماں ہے، جو اسے ٹکڑے کرنے کی بات کرے گا اس کے سامنے کھڑے ہوں گےاور بھرپور جواب دیں گے ۔آئین کا احترام کیا جائے ۔ ذمہ داری کا ثبوت دیا جائے ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ دوستوں نے آئین کو پامال کرنے کی براہ راست باتیں کی تھیں ۔ ایسے لوگ سندھ کے ہی نہیں پاکستان کے بھی دشمن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی نا اہلی کے باعث سندھ کو مختص کوٹے سے بھی کم پیسے ملے ۔ سب جانتے ہیں کہ صوبے کو کام نہیں کرنے دیا جارہا۔
یہ بھی پڑھیئے : پی ٹی آئی سے کیسا اتحاد ؟
سندھ حکومت کے ہر اچھے کام میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق بار بار چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کر رہا ہے ۔
نظام کی تبدیلی کےلئے حکومت کے تمام وعدے پورے نہیں ہو سکے ۔