پی ٹی آئی کی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر وزرا نے اپنی کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے ۔
وزرا نے باری باری پریس کانفرنس کی اور اپنے محکموں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ اسد عمر نے کہا کہ عمران خان لمبی اننگز کھیلنے کیلئے کریز پر سیٹ ہوچکے۔
ہر لحاظ سے حکومت کی سمت درست ہے ۔ عمران خان پر تنقید کی جاتی ہے وہ لوگوں کو ساتھ لیکر نہیں چلتے۔ایسا اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ وزیراعظم کسی کو این آر او دینے کیلئے تیار نہیں ۔
عمران خان اصولوں کے پابند ہیں ۔ تمام فیصلے ملکی مفاد میں کئے گئے ہیں ۔ لاک ڈاؤن کا مطالبہ کرنے والوں کو غریب کے روزگار کی فکر نہیں تھی۔
دنیا کورونا کے خلاف پاکستان کی پالیسی کی تعریف کر رہی ہے۔ پریس کانفرنس میں شبلی فراز نے کہاتحریک انصاف نے رائٹ اور لیفٹ کی سیاست ختم کرکے رائٹ اور رانگ کی سیاست شروع کی ہے ۔
ذاتی مفاد کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔