شبلی فرازکاعاصم باجوہ کوپوزیشن کلیئر کرنےکامشورہ سامنے آیا ہے ۔
پریس کانفرنس کےد وران شبلی فراز نے سیاسی مخالفین کو آڑھے ہاتھوں لیا۔ وہیں انوکھا مشورہ دے کرصحافیوں کو بھی حیران کر دیا۔
وزیراطلاعات سے سوال ہوا کہ عاصم سلیم باجوہ اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔
اس قدر بڑے اثاثوں پر حکومت کیا سوچ رہی ہے کیا کوئی سوال پوچھا جائے گا؟ شبلی فراز نے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر عاصم سلیم باجوہ کے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں وہ درست نہیں ۔
یہ بھی پڑھیئے:ننانوے کمنپیاں، دو پلازے کہاں سے آئے ؟
میری باجوہ صاحب سے بھی گزارش ہے کہ اپنی پوزیشن کلیئر کریں ۔اس حوالے سے وزیراعظم سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔
سوشل میڈیا کی خبروں پر استعفا مانگنا یا دینا درست نہیں ۔ شلی فراز کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہے ۔ جبکہ مختلف حلقے عاصم سلیم باجوہ سے مناسب وضاحت کا تقاضا کر رہے ہیں ۔
دوسری جانب عاصم سلیم باجوہ نے ایک ٹویٹ پر ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا تھا۔