SUPER LEADS

اپوزیشن اوربھارت کاایجنڈاایک ہے،عمران خان

اپوزیشن اوربھارت کاایجنڈاایک ہے،عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں خطاب کےدوران اپوزیشن کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے کردار پر کڑی تنقید کی ۔

سپر لیڈ نیو زکے مطابق عمران خان کی صدارت میں پارٹی کے ترجمانوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ اپوزیشن اور بھارت کا ایجنڈا ایک ہے ۔ عمران خان نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کردار کو خصوصی طورپر تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیئے:وفاق کا سندھ حکومت سے تعاون کا وعدہ

انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے لئے قانون سازی ملکی مفاد میں ہے ۔ مگر اپوزیشن بھارت کے ایجنڈے پر چلتے ہوئے اس اہم قانون سازی کو ناکام بنانا چاہتی ہے ۔

بھارت بھی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانا چاہتا ہے ۔ اگر بھارت اس سازش میں کامیاب ہوگیاتو ملک کا نقصان ہوگاجس کی تمام تر ذمہ داری اپوزیشن پر عائد ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن ہمیں بلیک میل کر رہی ہے ۔ قانون سازی میں رکاوٹ کا مطلب اپنی کرپشن چھپانا ہے ۔

نوازشریف کو انسانی ہمدردی  کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت دی ۔ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اس موقع پر عمران خان نے اپنے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ انسداد دہشت گردی بل پر قوم کو حقائق سے آگاہ کریں ۔

Related Articles

Back to top button