SUPER LEADS

امارات،اسرائیل امن معاہدےپرٹرمپ نوبل پرائزکےلئےنامزد

امارات،اسرائیل امن معاہدےپرٹرمپ نوبل پرائزکےلئےنامزد کردیئے گئے ۔ ناروے کے رکن پارلیمنٹ کرسچن ٹیبرنگ نے امریکی صدر کو نوبل امن انعام کےلئے نامزد کیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات اور  اسرائیل کے درمیان باضابطہ سفارتی  تعلقات کے معاہدے پر پندرہ  ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں  دستخط ہوں گے۔ معاہدہ کروانے پر ناروے کے رکن پارلیمنٹ کرسچن ٹیبرنگ  نے امریکی صدر ڈٹرمپ کو  خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں کہا  ٹرمپ نے امن کےلئے وہ کام کردیا جو آج تک کسی نے نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس میں معاہدے پر دستخط کی تقریب کے میزبان صدر ٹرمپ ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیئے:ٹرمپ نے بزنس ڈیل کےلئے ایوانکا کو استعمال کیا

اسرائیلی وفد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں شریک ہوگا ۔جبکہ عرب  اماراتی وفد کی قیادت وزیر خارجہ  شیخ عبداللہ بن زاید کریں گے۔  اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹر پیغام میں پندرہ ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں تقریب کی تصدیق   کی ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے امریکی صدر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امارات سے تعلقات نئی سمت میں جارہے ہیں۔ دوطرفہ تعلقات میں تجارت بڑھانا اولین ترجیح ہوگی ۔ دونوں ممالک کے وفود ہر سطح پر آ جاسکیں گے ۔ اسرائیل سیاحت کے شعبے کا فروغ چاہتا ہے۔

Related Articles

Back to top button