SUPER LEADS

سی سی پی اولاہورکامتنازع بیان،استعفے کامطالبہ زورپکڑگیا

علی نقوی ، دی سپر لیڈ ،لاہور ۔ سی سی پی اولاہورکامتنازع بیان،استعفے کامطالبہ زورپکڑگیا ۔لاہور موٹروےپرخاتون سے اجتماعی زیادتی کےواقعے پر سی سی پی او لاہور بیان دے کر پھنس گئے ہیں ۔

 سی سی پی او نے  پولیس کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے متاثرہ خاتون کے سفر پر ہی سوالات اٹھائے  ۔ انہوں نے کہاکہ  تین بجے موٹر وے پر سفر کرنے والی خاتون سے سوالات بنتےہیں ۔

 متاثرہ خاتون کو موٹر وے  کے بجائے جی ٹی روڈ سے سفرکرنا چاہیے تھا۔ تین بچوں کی ماں جب اکیلی  نکلی تو پٹرول کا بھی خیال رکھنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون فرانسیسی نژاد تھی ۔ اپنے طور طریقوں کے مطابق جارہی تھی ۔ انہیں یہ خیال رکھنا چاہیے تھا کہ یہاں محتاط رہنا پڑتا ہے۔ سی سی پی او کے بیان پرپاکستانیوں کی بڑی تعداد میدان میں اتر آئی ۔ یوں سوشل میڈیا پرگرما گرم تبصروں کی بھرمار ہوگئی ۔

سی سی پی اولاہور بیان دے کر پھنس گئے

انسانی حقوق کی وفاقی وزیر  شیریں مزاری نے  سی سی پی او کےبیان پر سب سے پہلے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ  ایک آفیسر کی جانب سے  خاتون کے سفر کرنے پر اعتراض  کسی صورت قبول نہیں ۔ زیادتی جیسے جرم کی مذمت کے بجائے  سفر کرنے پر ہی اعتراض سمجھ سے باہر ہے ۔

پاکستان کی اینکر پرسن ثنا بُچہ نے شہزاد اکبر کی جانب سے سی سی پی او کی حمایت پر تنقید کی ۔ انہوں نے شہزاد اکبر اور عمر شیخ کی تصویر لگا کر طنزیہ لکھا ۔۔شہزاد اکبر ایک اور اثاثہ جات کی ریکوری کرتےہوئے۔۔

خدیجہ صدیقی نامی صارف نے سی سی پی او کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے انداز میں تنقید کی ۔

تنویر عباس نے تبصرہ کیا کہ وہ اس واقعے پر بحیثیت مرد شرمندہ ہیں ۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں منٹو کا ایک مشہور جملہ بھی شامل کیا۔

دوسری جانب اس واقعے پر اپوزیشن بھی برہم دکھائی دی۔ شہبازشریف نے کہا کہ جوموٹروے محفوظ سفر کی علامت سمجھی جاتی تھی،اب غیر محفوظ ہو چکی ہے ۔ یہ بتایا جائے کس کی نا اہلی سے ایسا ہوا ؟پیپلز پارٹی نے عثمان بزدار اور مراد سعید سے استعفیٰ دینے کامطالبہ کردیا۔اسی طرح دیگر مکتبہ فکر کے افراد بھی استعفیٰ مانگتے رہے ۔

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نےموٹر وے واقعہ کانوٹس لے لیا

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نےموٹر وے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیئرمن انسانی حقوق کمیٹی نے  سیکریٹری مواصلات، آئی جی پولیس کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیئے:لاہور موٹر وے پر خاتون سے بچوں کے سامنے زیادتی

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو غیر ذمہ دارانہ بیان پر کمیٹی میں طلب کر لیا گیا ۔حکام کو خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ مصطفیٰ  نواز کھوکھرنے کہا کہ موٹر وے پر ایک خاتون سے زیادتی اور موٹروے پولیس کا مدد کو نہ آنا تشویشناک ہے ۔

Related Articles

Back to top button