کرناٹک کے انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی  کو شکست دے دی

وقت اشاعت :13مئی2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ کرناٹک کے انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی  کو شکست دے دی

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں اپ سیٹ شکست نے بی جے پی  کو بھی  پریشان کر دیا ہے ۔ کرناٹک کے انتخابات میں  بی جے پی کو کامیابی نہ مل سکی ۔ کانگریس نے سادہ اکثریت حاصل کر لی۔ کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں  اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق کانگریس کو 130، نشستوں پر برتری حاصل ہے، حکمران جماعت بی جے پی صرف 60 نشستوں پر آگے ہے  جبکہ جے ڈی ایس کو 20 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔ اس طرح بی جے پی   منظر نامے سے غائب ہوتی نظر آرہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی ، اپنی نشست بھی نہ بچا سکے  اور بھاری مارجن سے ہار گئے ۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کرناٹک میں کامیابی کو محبت کی فتح قرار  دےدیا۔