SUPER LEADS

ہم ہرڈکیتی کےدوران خواتین سےزیادتی کی کوشش کرتےتھے

ہم ہرڈکیتی کےدوران خواتین سےزیادتی کی کوشش کرتےتھے ۔ یہ انکشاف کیا ہے لاہور موٹر وےپر خاتون سے ریپ کرنے والے ملزم شفقت نے جس نے   ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔

سانحہ موٹر وے کیس  میں  پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ہے ۔  پولیس  نے ملزم شفقت کو دیپالپور سے  پکڑ لیا ۔ ملزم کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ۔ جس نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

شفقت کے مطابق وہ اور مرکزی ملزم عابد مل کر وارداتیں کرتے تھے ۔ ملزم نے کہا کہ وہ دوران ڈکیتی خواتین سے بھی زیادتی کی کوشش کرتے تھے ۔ ایک ایسی ہی واردات حال ہی میں شیخوپورہ میں کی۔ جہاں دوران ڈکیتی خاتون سے  ریپ کی کوشش کی مگر پولیس کے آنے پر فرار ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیئے:لاہور موٹر وے زیادتی کیس کا ایک نامزد ملزم پولیس کے سامنے پیش

ملزم نے مزید بتایا کہ واردات کے لئے  عابد نے ایک روز قبل لاہور بلایا تھا۔ عابد کے ساتھ مل کر چوری کی بھی وارداتیں کیں۔موٹر وے واقعہ میڈیا پر آیا تو دیپالپور فرار ہونا پڑا جہاں پولیس پہنچ گئی ۔ ذرائع کے مطابق ملزم کا ڈی این اے جائے وقوعہ پر گاڑی کے اوپر خون کے نمونوں  سے میچ کر گیا ہے ۔ ملزم کے اس بیان پر کہ ہم ہرڈکیتی کےدوران خواتین سےزیادتی کی کوشش کرتےتھے پر محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسروں نےبھی نوٹس لیا ہے اور ایس ایچ اوز پر واضح کر دیا ہے کہ شواہد کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی فہرستیں مرتب کی جائیں۔

Related Articles

Back to top button