فوج کاتمسخراڑانےپردوسال قید،5لاکھ جرمانہ ہوگا ۔ اہم ادارے کےوقار کو نقصان یا بدنام کرانے پر بھی مذکورہ سزائیں ہونگی ۔ قومی اسمبلی نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور کرلیا ۔
قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل کے مطابق جرم ثابت ہونے پر سزا اور جرمانہ ایک ساتھ بھی لاگو ہو سکتے ہیں۔ اس ترمیم کا مقصد مسلح افواج کے خلاف نفرت انگیز اور گستاخ رویے کا سدباب کرنا ہے ۔ مسلح افواج کے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔
یہ قبول نہیں کہ کس محرم کے ساتھ گھر سے نکلنا ہے ،شیریں مزاری
بل کا اطلاق بھی فوری ہوگا۔بل سے فوج کاتمسخراڑانےپردوسال قید،5لاکھ جرمانہ ہوگا ۔ مذکورہ بل رکن اسمبلی امجد علی خان نے پیش کیا۔ جو کہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔ اسے تحریک کے ذریعے ضمنی ایجنڈے کے طور پر شامل کیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج بھی کیا۔
واضح رہے کہ آج کل پاکستان میں سوشل میڈیا پر آزادی کے معاملے پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ اس حوالے سے پی ٹی اے فعال ہے جبکہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے کمپنیوں کو اپنے ہیڈ آفس کھولنے کی بھی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے ۔